وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ذمہ داری سے استعفیٰ دے کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟ایوان اقتدار میں خبریں گرم

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ذمہ داری سے استعفیٰ دے کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟ ایوان اقتدار میں خبریں گرم۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اورانہوں نے اپنا

استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیاہے جسے فی الحال قبول نہیں کیا گیا ۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیاہے لیکن ابھی تک قبول نہیں کیا گیا ، ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔وفاقی حکومت کی ایک اور وکٹ گر چکی ہے ، معاون خصوصی ملک سے باہر جا چ کے ہیں اور انہوں نے فی الحال اپنے آپ کو سیاست سے دورکرلیاہے،ان کا استعفیٰ حکومت کو موصول ہو چکاہے لیکن اسے ایک ماہ کی چھٹیوں پر منتقل کیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور عہدے سے الگ ہو رہے ہیں ۔کچھ دن قبل یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما نے خود بیان جاری کیا اورکہا کہ وہ فی الحال ایک ماہ کی چھٹیوں پر ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے نجی ٹی وی نے یہ دعویٰ کردیا کہ ندیم افضل چن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے اور امکان ہے کہ وہ واپس پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیارکرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں