قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے رشتے کے نواسے اسلم جناح کا انتقال ہو گیا، لواحقین میں بیوہ معذور بیٹی

کراچی(پی این آئی)قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے رشتے کے نواسے اسلم جناح کا انتقال ہو گیا، لواحقین میں بیوہ معذور بیٹی۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے رشتے کے نواسے اسلم جناح کا انتقال ہوگیا ہے ۔قائد اعظم کے نواسے اسلم جناح 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، اسلم جناح کے اہلخانہ کے مطابق وہ

کئی روز سے علیل تھے، اسلم جناح کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔اسلم جناح کے اہلخانہ کے مطابق اسلم جناح کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کے جائے گی۔انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور ایک معذور بیٹی چھوڑی ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close