چوہدری پرویز الہیٰ کی عثمان بزدار سے ملاقات، وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، چوہدری پرویز الہیٰ کی یقین دہانی

لاہور (پی این آئی)چوہدری پرویز الہیٰ کی عثمان بزدار سے ملاقات، وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، چوہدری پرویز الہیٰ کی یقین دہانی، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے ملاقات کی جس میں اتحادی حکومت کے معاملات پر مشاورت اور باہمی تعلقات مزید بہتر

بنانے پر بات چیت ہوئی۔وزیراعلی پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے مابین ملاقات میں بجٹ سیشن، موجودہ سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا، کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ چوہدری پرویز الہی نے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الہی کی کاوشوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتیں آئندہ بھی ساتھ رہیں گی، اتحاد مضبوط تر ہو گا-چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے- عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں- صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close