اسلام آباد: (پی این آئی)اسلام آباد میں غوری ٹاؤن کے سات فیز سیل کرنے کا فیصلہ، آئی ایٹ، آئی ٹین، جی نائن اور کراچی کمپنی کے علاقے پہلے ہی سیل ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں غوری ٹاؤن کے سات فیز سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ملک کے بیشتر شہروں میں بھی
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت علاقے بند ہیں جہاں پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔کورونا کو بڑھنے سے روکنے کا مشن، شہر شہر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں غوری ٹاؤن کے 7فیز کو سیل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد میں آئی ایٹ، آئی ٹین ، جی نائن اور کراچی کمپنی کے علاقے پہلے ہی سیل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں