ملک میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 880 مارکیٹیں، دکانیں، 6 صنعتیں سیل و جرمانے عائد، 1229 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ

اسلام آباد(پی این آئی) :ملک میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 880 مارکیٹیں، دکانیں، 6 صنعتیں سیل و جرمانے عائد، 1229 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران میں ایس او پیز کی 6862 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 880 مارکیٹ، دکانیں، 6 انڈسٹریز سیل و

جرمانے عائد کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا 24 ، خلاف ورزیوں پر 880 مارکیٹ، دکانیں، 6 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1229 ٹرانسپورٹرز پر بھی جرمانہ کیا گیا۔اسلام آباد میں گزشتہ24گھنٹےمیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 23 مارکیٹ، دکانیں، 2انڈسٹریز سیل، 8 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے جبکہ پنجاب میں ایس اوپیز کی 2036 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے نتیجے میں 475 مارکیٹ، دکانیں، 4 انڈسٹریز اور 623 گاڑیوں کو جرمانے کئے۔24گھنٹےمیں بلوچستان میں ایس او پیز کی 684 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 71 مارکیٹ ودکانیں سیل اور ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیئے گئے۔اسی طرح 24 گھنٹے کے دوران آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 370 خلاف ورزیوں پر 9 مارکیٹ، دکانیں سیل، 186 گاڑیوں کو جرمانے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 178خلاف ورزیوں پر 93 مارکیٹ،دکانیں سیل اور 11 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close