کراچی(پی این آئی):عید الاضحیٰ 31جولائی کو، کراچی میں مویشی منڈی ابھی سے لگ گئی، جانوروں کی خرید و فروخت شروع ہو گئی ،کراچی میں موٹر وے کے قریب عید الضحیٰ کے لیے مویشی منڈی سج گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 200 سے زائد جانور مویشی منڈی لائے جا چکے ہیں جبکہ مزید
جانورں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مویشی منڈی میں پنجاب سے بھی جانور لائے گئے ہیں تاہم اس وقت جانوروں کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہیں۔بیوپاری نےبتایا کہ اس نے دو جانور فروخت کیے ہیں جس میں سے ایک 4لاکھ اور دوسرا 3لاکھ 90ہزار کا فروخت کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں