سیالکوٹ (پی این آئی)سیالکوٹ سوشل سیکیورٹی اسپتال کے کورونا وارڈ سے ڈاکٹرز اور طبی عملہ غائب ہوگیا، تحقیقات جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر، سیالکوٹ سوشل سیکیورٹی اسپتال کے کورونا وارڈ سے ڈاکٹرز اور طبی عملہ غائب ہوگیا۔سیالکوٹ کے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں مریض موجود ہیں لیکن ان کو دیکھنے والا
کوئی نہیں۔مریضوں کے ساتھ آنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور عملہ تو ہے ہی نہیں، ہمیں آکسیجن کا سلنڈر بھی خود لانا پڑتا ہے۔سیالکوٹ میں سوشل سیکیورٹی اسپتال کورونا وارڈ سے ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہوگیا، ڈاکٹرز اور عملے کی غیر موجودگی کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ وہ باہر سے مریض کے لئے آکسیجن سلنڈر لے کر آئے ہیں۔اسپتال میں مریض کے انتقال کے باوجود کوئی عملہ موجود نہیں تھا۔ڈی سی ڈاکٹرناصر محمود کا کہنا ہے کہ عملےاور ڈاکٹرز سے متعلق مریضوں کی شکایات ملی ہیں، تحقیقات کی جارہی ہیں۔ڈسکہ روڈ پر واقع سوشل سیکیورٹی اسپتال کے پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس پر وہ متعلقہ حکام کو بتائے بغیر اسپتال سے غیر حاضر ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں