آبادی کے تناسب سے ڈاکٹروں کی اسامیوں کا مطالبہ، آزاد کشمیر کے ینگ ڈاکٹرز آج سے دھرنا اور مظاہرے شروع کریں گے

مظفر آباد(پی این آئی)آبادی کے تناسب سے ڈاکٹروں کی اسامیوں کا مطالبہ، آزاد کشمیر کے ینگ ڈاکٹرز آج سے دھرنا اور مظاہرے شروع کریں گے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے آج سے دھرنے اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔مظفر آباد میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی اور

مطالبات کی عدم منظور ی کی صورت میں2 روز بعد آزاد کشمیر اسمبلی کے گیٹ پر دھرنے کا اعلان کیا ۔صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ( وائی ڈی اے)ڈاکٹر فہیم نے کہاکہ آزاد کشمیر کے تمام ڈاکٹروں کو مراعات دی جائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آزادکشمیر میں آبادی کے تناسب سے ڈاکٹرز کی آسامیاں تخلیق کی جائیں۔ڈاکٹر فہیم نے یہ بھی کہاکہ آزاد کشمیر حکومت ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، یہاں کے تمام اسپتال کورونا مریضوں سے بھرچکے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close