اسلام آباد(پی این آئی)سابق صدر آصف زرداری کی نئی تصویر سامنے آگئی، فادرز ڈے پر تینوں بچوں سے آن لائن بات کر رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری کی تازہ ترین تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بچوں سے آن لائن بات کر رہے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اپنے بچوں سے آئن لائن بات کر رہے تھے
جس کی تصویر بلاول اور بختاور بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔ سابق صدر کو فادرز ڈے کے موقع پر مبارک باد دی گئی اور وہ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔۔۔۔آصف زرداری کو 13 دسمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ 14 دسمبر سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں