کرونا کے بڑھتے کیسز،وہ ملک جس نے پاکستان کے شہریوں کو ویزے کی فراہمی محدود کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)جنوبی کوریا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے شہریوں کو ویزے کی فراہمی محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق 23 جون سے ہوگا اس کی وجہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بتائی گئی ہے۔جنوبی کوریا کے وزیر صحت نے اتوار کو پریس

کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ ان کے ملک پہنچنے والے پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی ایک بڑی تعداد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔اس طرح پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی جنوبی کوریا آمد پر ان میں کورونا کے حوالے سے سخت چیکنگ کی جائے گی۔جنوبی کوریا شیڈول سے ہٹ کر پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والی پروازوں کو بھی محدود رکھے گا۔وزیر صحت پارک نِنغو کے مطابق جنوبی کوریا ان ممالک سے آنے والوں کے لیے ویزا حاصل کرنے کا نظام مزید سخت کر دے گا جہاں کورونا وائرس کے متاثرین بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ ان ممالک کے لیے پروازیں بھی کم کر دی جائیں گی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا پہنچنے والے افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ دو ہفتے قرنطینہ میں گزاریں اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close