کورونا کے وار جاری ، پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر مسعود سے متعلق افسوسنا ک خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر مسعود عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر مسعود بھی کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔ پمز حکام کے مطابق ڈاکٹر انصر مسعود نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر پر

ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔اس سے قبل صوبہ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق سابق وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید لاہور کے جناح ہسپتال میں داخل ہیں۔سابق وزیر صحت کے اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید میں 18جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close