اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے 28 سرکاری اداروں کی نجکاری موخرکرنے کافیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق وفاقی وزیرمحمدمیاں سومروکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مالی سال 21 -2020 میں ریاستی اداروں کی نجکاری سے متعلق بریفنگ دی گئی،بریفنگ کے دوران بتایا کہ کوروناکے باعث
مارکیٹ ویلیومناسب سطح پرنہیں۔حکومت نے 28 سرکاری اداروں کی نجکاری موخرکرنے کافیصلہ کیاہے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہاب یہ پراپرٹیزمارکیٹ صورتحال بہترہونے پر نیلام کی جائیں گی،حکومت نے کوروناکے پیش نظرمارکیٹ میں بہتری تک کچھ اداروں کے شیئرزکی فروخت بھی روکنے کافیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 28 حکومتی پراپرٹیزکی نیلامی اپریل 2020 میں متوقع تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں