دبئی سےپاکستان کیلئے خصوصی پروازیں، پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

دبئی (پی این آئی) دبئی کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کے کرائے بڑھا دیے، دبئی سے کراچی کیلئے فضائی ٹکٹ میں12ہزار جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد کیلئے 16 ہزار روپے کرایہ بڑھا دیا گیا۔ دبئی میں تعینات پاکستان قونصل جنرل احمد امجد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دبئی

سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئےمزید خصوصی پروازوں کا اعلان کیا گیا ہے۔دبئی سے اب تک 22 ہزار پاکستانی وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ دبئی سے اب بھی 50 ہزار پاکستانی وطن لوٹنے کے خواہشمند ہیں۔ ان کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ پاکستان قونصل خانہ دبئی ہی فی الحال خصوصی فلائٹس کیلئے ٹکٹس کا انتظام کرے گا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ 27 جون تک ٹکٹس کیلئے فہرست تیار کرلے گا۔پاکستان قونصل خانہ کے مطابق انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کے بعد پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کے کرائے بڑھا دیے ہیں۔دبئی سے کراچی کیلئے فضائی ٹکٹ میں 270درہم یعنی 12ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دبئی سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد کیلئے بھی ٹکٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد کیلئے ٹکٹوں کی قیمت میں 16 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح کراچی کیلئے بزنس کلاس کا ٹکٹ 1900درہم کا ہوگا۔پاکستان کے دیگر شہروں کیلئے بزنس کلاس کا ٹکٹ 2200 درہم کا ہوگا۔ وسری جانب معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے کورونا سے مرنے والوں کی باڈی نہ دینے کا قانون بنایا ہے۔انہیں وہیں دفنایا جاتا ہے۔انہوں ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پروازیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹکٹ مہنگی ہوئی اس مسئلے پر بھی کام کررہے ہیں۔ گزشتہ 10 دن میں ایجنٹس کو ٹکٹ الاؤ کیے گئے پہلے سفارتخانہ ہی دیتا تھا، بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے اسی لیے بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پیر کو ہم ایک ایپ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں، ایپ کے ذریعے ٹریک اینڈ ٹریسنگ کریں گے، ایپ کو شروع میں 5 دن کیلئے ٹیسٹنگ بیس پر چلایا جائیگا، کوئی ایپ ڈیلیٹ بھی کردے گا تو ہمیں پتہ چل جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close