بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے، بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے واقعات کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ضلع گودار کی تحصیل پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر رمبڑو

ڈوسی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے تین افراد کی شناخت بشیر ولد گل محمد، قدیر ولد بشیر اور جنتی زوجہ نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسرا واقعہ کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر موٹرسائیکل پر سوار افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد لاش اور زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے خلاف مقتول کے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے میت کے ہمراہ اخترآباد میں احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ادھر کوئٹہ کے علاقے ائرپورٹ روڈ پر بابا فرید ہاوسنگ اسکیم کے قریب 8 سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔ مقتول بچے کی شناخت صدیق اللہ والد سردار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close