عالمی منڈی میں تیل کی قیمت دگنی ، یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

کراچی(پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمت دگنی ، یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد یکم جولائی سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں 2 ماہ قبل 20 ڈالر فی بیرل ملنے والے خام

تیل کی قیمت 41 ڈالر 18 سینٹ فی بیرل ہوگئی یعنی قیمت میں دوگنا سے بھی زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ماہر معاشیات ڈاکٹر وقار کہتے ہیں کہ بجٹ میں حکومت پٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر فکس کرنے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ 17 فیصد سیلز ٹیکس اور فریٹ مارجن اس کے علاوہ ہے۔عوام نے حکومت سے ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری رواں ماہ کے آخر میں اوگرا حکومت کو ارسال کرے گا جس کے بعد قیمتوں کا حتمی تعین کیا جائے گا۔

close