کورونا کا خدشہ، پنجاب میں عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازمی قرار، دکاندار ننگے منہ والے گاہک کو سودا نہ بیچیں

لاہور(پی این آئی)کورونا کا خدشہ، پنجاب میں عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازمی قرار، دکاندار ننگے منہ والے گاہک کو سودا نہ بیچیں، پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات

پر منہ ڈھانپنے کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس سختی سےعمل درآمد کروائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر آنے والے گاہکوں کو دکاندار سروس فراہم نہیں کریں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پابندی کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق فی الفور ہو گا اور یہ تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close