پلوامہ اور شوپیاں میں 8 کشمیری شہید، 5 ماہ میں 110 افراد کی جان لی گئی، پاکستان کا بھارتی تشدد پر شدید احتجاج

اسلام آباد (پی این آئی) پلوامہ ور شوپیاں میں 8 کشمیری شہید، 5 ماہ میں 110 افراد کی جان لی گئی، پاکستان کا بھارتی تشدد پر شدید احتجاج، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر

میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ پانچ ماہ میں جعلی مقابلوں میں 110 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو روز میں پلوامہ ور شوپیاں میں 8 کشمیری شہید کر دئیے گئے۔ بی جے پی حکومت کشمیریوں کے قتل کی براہ راست زمہ دار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ عالمی برادری کشمیریوں کے شہادتوں کا نوٹس لے۔ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close