جولائی میں یمن، افریقہ سے بحریہ عرب کے راستے ٹڈی دل سندھ میں داخل ہوں گے، نئے حملے کا ہدف تھرپارکر، نارہ، چولستان ہو گا

کراچی(پی این آئی)جولائی میں یمن، افریقہ سے بحریہ عرب کے راستے ٹڈی دل سندھ میں داخل ہوں گے، نئے حملے کا ہدف تھرپارکر، نارہ، چولستان ہو گا۔ڈائریکٹر محمکہ پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر طارق خان نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان کو ٹڈی دل کے نئے حملے کا خطرہ ہے۔طارق خان کا کہنا ہے کہ جولائی میں یمن اور

افریقہ سے ٹڈی دل پاکستان داخل ہوں گی، یہ ٹڈی دل بحریہ عرب کے راستے سندھ میں داخل ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا سے ٹڈی دل پنجاب اور سندھ کے صحرا کا رخ کرچکی ہیں، جولائی میں ٹڈی دل تھرپارکر، نارہ اور چولستان میں ہوں گی۔ڈائریکٹر محمکہ پلانٹ پروٹیکشن کے مطابق ٹڈی دل کو سندھ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر طارق خان نے کہا کہ ٹڈی دل افزائش کے لیے پاکستان اور بھارت کے صحراؤں کا رخ کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ٹڈی دل کے معاملے پر مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران ایف اے او کے ٹڈی دل کنٹرول کمیشن کے تحت معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ڈاکٹر طارق خان کا کہنا ہے کہ ایف اے او کمیشن کے تحت بھارت سے ٹڈی دل پر ہفتہ وار معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔اپنی تیاری سے متعلق ڈاکٹر طارق خان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے لیے چھ نئے جہاز خرید رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے لیے وافر مقدار میں کیڑے مار ادویات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل سے جتنا نقصان کا خدشہ تھا اس سے کئی گنا کم ہوا ہے، بروقت اقدامات کے باعث ٹڈی دل سے ہونے والے نقصان پر قابو پایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close