انا للہ وانا الیہ راجعون! ملک کے معروف ترین مذہبی اسکالر کا اچانک انتقال ہو گیا

کراچی (پی این آئی) جامعہ بنوریہ کراچی کے مفتی نعیم انتقال کر گئے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گئے، صاحبزادے نے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف مذہبی اسکالر، جامعہ بنوریہ کراچی کے مفتی نعیم انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس میں

بتایا گیا ہے کہ مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی نعمان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔مفتی نعمان نے بتایا ہے کہ ان کے والد مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ کچھ روز سے ان کی طبیعت ناساز تھی اور انہیں بخار کی شکایت بھی ہوئی۔ آج ہفتے کے روز طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گئے۔کچھ روز قبل ان کا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ترجمان جامعہ بنوریہ کا کہنا ہے کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ مفتی نعیم ملک کے ممتاز مذہبی اسکالرز میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔ انہوں نے کئی اہم معاملات میں ریاست کے حق میں فتوے بھی جاری کیے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر قانونی غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close