سورج گرہن میں گھر سے باہر مت نکلیں، سورج کو دیکھنے کی کوشش نہ کریں، بینائی ہمیشہ کے لیے جا سکتی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سورج گرہن میں گھر سے باہر مت نکلیں، سورج کو دیکھنے کی کوشش نہ کریں، بینائی ہمیشہ کے لیے جا سکتی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا۔ماہر امراض چشم ڈاکٹر قمر اسلام لودھی کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے وقت ہرگز گھر سے باہر مت نکلیں اور گرہن کے دوران براہ راست سورج کو دیکھنے کی

کوشش نہ کریں۔ ڈاکٹر قمر اسلام لودھی نے کہا کہ عام آدمی گرہن کے دوران سورج کی طرف نہ دیکھے، سورج گرہن دیکھنے والے کی آنکھوں کے پردے کے مرکزی حصےجل سکتےہیں اور بینائی بھی جا سکتی ہے جو ناقابل علاج ہے۔ڈاکٹر قمر اسلام نے کہا کہ کھڑکیوں، دروازوں کے پردے گرائے رکھیں، کرنیں منعکس ہوکر نقصان پہچا سکتی ہیں۔ماہراض امراض چشم ڈاکٹر سمیرا عرفان نے کہا کہ سورج گرہن کی طرف ایک سیکنڈ دیکھنا بھی ریٹینا کو جلادے گا، گرہن دیکھنے سے ساری عمر کیلئے بینائی چلے جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر سمیرا عرفان نے کہا کہ بچوں کو صبح دیر تک سویا رہنے دیں انہیں بالکل مت اٹھائیں اور سورج گرہن کے وقت بچوں کو باہر صحن یا برآمدے میں مت کھیلنے دیں، گرہن کے دوران احتیاط کریں، دھوپ سے بچاؤ کے چشمے لگا کر رکھیں۔شعبہ اسپیس سائنس پنجاب یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید عامر محمود نے کہا کہ سورج گرہن کے وقت ماحول تھوڑا ٹھنڈا ہوسکتا ہے، درجہ حرات کچھ درجے تک نیچے بھی آسکتا ہے۔ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ سورج گرہن صرف فلکی گردش کا حصہ ہے، حاملہ عورتوں کو نقصان سمیت دیگر باتیں صرف توہمات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close