کراچی(پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سب سے قریبی ساتھی کا کورونا ٹیسٹ ایک ہسپتال سے پازیٹو، ایک سے نیگیٹو، مسئلہ ہی بن گیا۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔مرتضیٰ وہاب نے علامات ظاہر ہونے کے بعد تین روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تو اُن کی
رپورٹ نیگیٹیو آئی۔طبیعت میں بہتری نہ ہونے پر مرتضیٰ وہاب نے اپنا دوسرا ٹیسٹ کروایا جس میں انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی۔سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ماحولیات و قانون نے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں۔مرتضیٰ وہاب نے کرونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مرتضیٰ وہاب بطور ترجمان متحرک کردار ادا کررہے تھے اور وہ یومیہ بنیادوں پر سندھ میں کرونا کے نئے کیسز کے اعداد وشمار جاری کرتے تھے۔ترجمان سندھ حکومت کی حیثیت سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور میڈیا نمائندگان کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے رہتے تھے۔ چند روز قبل مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صوبے میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ایپل کی تھی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں