گھوٹکی میں دہشتگردی میں شہید رینجرز اہلکار فیاض حسین اعزازت کے ساتھ آبائی شہر حافظ آباد میں سپر د خاک

حافظ آباد(پی این آئی)گھوٹکی میں دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکار فیاض حسین کو اعزازت کے ساتھ آبائی شہر حافظ آباد میں سپر د خاک کر دیا گیا،رینجرز اہلکاروں نے شہید کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا,نماز جنازہ میں رینجرز افسران،اہلکاروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حافظ آباد کے

علاقہ علی ٹاؤن کے رہائشی فیاض حسین شاہ نے 2015مین بطور سپاہی رینجرز میں شمولیت اختیار کی۔فیاض حسین چند روز قبل ہی چھٹیاں گزار کر گھر سے واپس اپنی ڈیوٹی پر گیا تھا۔فیاض حسین اپنے دیگر ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ گھوٹکی میں معمول کی ڈیوٹی پر تھا جہاں وہ دہشتگردی کا نشانہ بنا اور وطن پر اپنی جان نچھاور کر گیا۔شہید فیاض حسین کا جس خاکی آبائی شہر حافظ آباد پہنچایا گیا جہاں اسے آبائی قبرستان علی ٹاؤن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ میں رینجرز افسروں،اہلکاروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔رینجرز اہلکاروں نے شہید فیاض حسین کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا اور اسے تمام اعزازات کے ساتھ سپر دخاک کر دیا گیا۔شہید فیاض حسین کے والد،والدہ اور بھائیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ فیاض حسین نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔فیاض حسینموت سے نہیں ڈرتا تھا اس کی خواہش تھی کہ اسے دوران ملازمت شہادت نصیب ہو،آج اسکی یہ خواہش پوری ہو گئی اوراس نے شہادت کا رتبہ پایا۔فیاض حسین کا جسد خاکی جب انکے گھر پہنچا تو ہر آنکھ بار اشکبار تھی۔فیاض حسین کے سوگواروں میں بیوہ اور چار بیٹے شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close