قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نظر ثانی کی درخواست کون دائر کرنے والا ہے؟ فیصلے کے کس حصے پر مسئلہ ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نظر ثانی کی درخواست کون دائر کرنے والا ہے؟ فیصلے کے کس حصے پر مسئلہ ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کالعدم ہونے کا معاملہ، پاکستان بار کونسل نے عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین

عابد ساقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئینی پٹیشنز پر تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد نظر ثانی درخواست دائر کریں گے، حکومتی دباؤ میں ایف بی آر سے شفاف تحقیقات کی امید نہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکلا نے بھی نظر ثانی درخواست پر مشاورت شروع کر دی، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ ایف بی آر کو کیس بھیجنے کی پہلے ہی مخالفت کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close