ضلع کوٹلی اور بھمبھر کے جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگی سماہنی کا 10 کلومیٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں، قیمتی درخت جل گئے

میرپور(پی این آئی)ضلع کوٹلی اور بھمبھر کے جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگی
سماہنی کا 10 کلومیٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں، قیمتی درخت جل گئےمیرپور آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی اور بھمبھر کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی۔محکمہ جنگلات کے مطابق آگ نے وادی سماہنی میں 10 کلومیٹر رقبےکو لپیٹ میں

لے لیا ہے، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے شیشم سمیت قیمتی درخت جل گئے ہیں جب کہ جنگلی حیات کو بھی خطرہ لاحق ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کا عملہ اور رضا کار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔محکمہ جنگلات نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close