چوتھا قابل فخر پاکستانی لاڑکانہ سے پاکستانی کیڈٹ محمد تقی افتخار نے امریکا کی ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کرلی

کراچی(پی این آئی)سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کیڈٹ محمد تقی افتخار نے امریکا کی ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کرلی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی

سفارتخانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے محمد تقی کو مبارکباد پیش کرتا ٹوئٹ سامنے آیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کیڈٹ محمد تقی افتخار کو ممتاز فوجی اکیڈمی سے بڑی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ محمد تقی افتخار ویسٹ پوائنٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں جو صوبہ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ٹوئٹ میں شئیر کردہ محمد تقی افتخار کی تصویر میں وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ گریجویشن رِنگ نمایاں طور پر دکھاتے انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close