غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن 3 کی بجائے 8 سے 10 گھنٹے کی بندش معمول بن گئی

کراچی(پی این آئی)غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن، 3 کی بجائے 8 سے 10 گھنٹے کی بندش معمول بن گئی۔کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زور پکڑنے لگی اور شہر کے کئی علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل رہی جب کہ شدید گرمی نے علاقہ مکینوں کی پریشانی میں

مزید اضافہ کر دیا۔کیماڑی بھٹہ ویلیج میں 3 گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی کی فراہمی معطل رہی، شانتی نگر، میں بھی لوڈشیڈنگ فری علاقہ ہونے کے باوجود ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ گارڈن کے علاقے میں بھی کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں رات 11 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 17 روز سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے کا ہے، تین گھنٹے کے بجائے 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، متعدد بار شکایتی مراکز پر شکایات بھی درج کرائی گئی ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گلزار ہجری ،ٹیچرز سوسائٹی، کیماڑی اور کنیز فاطمہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بحال ہے جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح زیادہ ہے وہاں این پی پی کے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کی چوری کی وجہ سے بجلی کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور ٹرپنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی یا علاقائی فالٹس کے باعث آنے والے تعطل کو فوری درست کیا جاتا ہے جب کہ علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے صارفین 118 سے فوری رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close