لاہور(پی این آئی)لاہورسمیت پنجاب بھرمیں1ماہ کےدوران آٹےکی فی کلوقیمت میں 10روپےکا اضافہ ہوگیاہے۔گندم کی نئی فصل آٹے کی قیمت میں کمی نہ لاسکی۔آٹےکا20کلوکاتھیلااب دستیاب 1000روپےسےزائدقیمت پردستیاب ہے۔شہری کہتےہیں کہ اگرآٹےکی قیمت میں اسی طرح اضافہ جاری رہا
تو2وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوجائےگا۔دوسری جانب آٹے کے تاجروں کا کہناہےکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنےسےایکس مل ریٹ 1000روپےسےاوپرچلاگیا ہے،دکاندار اِس پرکچھ منافع لے کرہی آٹابیچےگا۔ماضی کی روایات کے برعکس موجودہ حکومت نے اس سال آٹے کی قیمت کو اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت سے منسلک کردیا ہےجس کےمطابق گندم کی قیمت بڑھے گی توآٹا بھی مہنگا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں