پاکستان کی اہم شخصیت کا قطر کا دورہ، افغان طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی تصدیق ہو گئی، اہم پیش رفت کی توقع

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی اہم شخصیت کا قطر کا دورہ، افغان طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی تصدیق ہو گئی، اہم پیش رفت کی توقع۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی سفیر محمد صادق کے دورہ قطر اور افغان طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔عائشہ فاروقی نے امید ظاہر

کی ہے کہ تمام متعلقہ فریق امن اور مفاہمت کیلئے مخلصانہ کوششیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی سفیر محمد صادق نے 16 جون کو دوحہ کا دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران ملاعبد الغنی برادر سمیت طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ نمائندہ خصوصی نے زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ محمد صادق نے اس تناظر میں آرمی اسٹاف کے حالیہ نتیجہ خیز دورہ کابل کا حوالہ دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی نے امریکا طالبان امن معاہدے پر عمل درآمد کیلئے طالبان کےعزم کو سراہا اور کہا کہ قیدیوں کی رہائی سے انٹرا افغان مذاکرات فوری شروع کرنے کی سمت سنگ میل ثابت ہوگی اور اس پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں