پاکستان نے آج سے بین الاقوامی پروازیں بحال کر دیں، ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو گا، گوادر، تربت ائر پورٹ بند رہیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) ملک ميں آج سے بين الاقوامی پروازيں بحال کر دی گئی ہیں، تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹرڈ پروازوں کو گذشتہ رات بارہ بجے سے آپريشن کی اجازت مل گئی، ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیئے گئے، بين الاقوامی پروازوں کے ساتھ کارگو، خصوصی اورسفارتی پروازیں بھی آپریشن جاری رکھ

سکیں گی، محکمہ شہری ہوا بازی کے اعلان کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن بحال کر دیا ہے، ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ تمام مسافر اور چارٹرڈ فلائٹس کھول دی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔نوٹم کے مطابق پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے سلاٹس کے اوقات کار سی اے اے جاری کرے گا تاہم گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔پروازوں کی مذکورہ اوقات کار میں آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہوگی نوٹم کے مطابق کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close