اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے معیشت کو نقصان کا ازالہ، پاکستان کے 3 بین الاقوامی اداروں سے کروڑوں ڈالر فنڈنگ کے معاہدے طے پا گئے۔کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے 3 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا پاکستان سےفنڈنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ تینوں بین
الاقوامی مالیاتی ادارے مجموعی طور پر پاکستان کو 1500 ملین ڈالرزکی رقم فراہم کریں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری وزارت اقتصادی امور نے معاہدوں پر دستخط کر دئیے۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت ورلڈبینک، ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کےکنٹری ڈائریکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں