پاک افغان سرحد پر ایک اور روٹ کھولنے کا فیصلہ، 22 جون سے عملدرآمد ہو گا، کیا شرائط لاگو ہوں گی؟

وانا(پی این آئی)پاک افغان سرحد پر ایک اور روٹ کھولنے کا فیصلہ، 22 جون سے عملدرآمد ہو گا، کیا شرائط لاگو ہوں گی؟پاکستان اور افغانستان نے شمالی وزیرستان کے مقام پر پاک افغان غلام خان بارڈر کو بائیس جون سے دوطرفہ تجارت کے لئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق زیرو پوائنٹ پر بارڈر

کھولنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں دونوں اطراف کے سول، عسکری حکام اور تاجروں نے شرکت کی۔اجلاس میں غلام خان بارڈر بائیس جون سے دوطرفہ تجارت کے لئے کھولنے پر اتفاق کیا گیا،جس کا اعلان تحصیلدار غلام خان غنی الرحمان نے کیا۔تحصیلدارکے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان آنے والی تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز غلام خان بارڈر پر تبدیل ہوں گے،پاکستان سے افغانستان جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی بارڈر پر تبدیل ہوں گے،تمام گاڑیاں مکمل سنیٹائز ہوں گی اور غلام خان قرنطینہ سینٹر میں تمام ڈرائیورز اور دیگر عملے کے کورونا ٹیسٹ بھی ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close