شوہر سے جھگڑا، مظفر گڑھ کی عورت نے 3 کمسن بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی، خود بچ گئی لیکن بچے ؟؟؟

مظفر گڑھ(پی این آئی)شوہر سے جھگڑا، مظفر گڑھ کی عورت نے 3 کمسن بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی، خود بچ گئی لیکن بچے ؟؟؟خاتون نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے 3 کمسن بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی۔مظفرگڑھ کے علاقے میں ملتان روڈ پر واقع چناب پل سے خاتون نے اپنے 3 کم سن بچوں

سمیت دریائے چناب میں چھلانگ لگادی۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا گیا جبکہ بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے ڈبل پھاٹک کی رہائشی خاتون کا بیرون ملک مقیم اپنے شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی۔ڈوبنے والے بچوں کی عمریں ایک سے 5 سال کے درمیان ہیں اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بچوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close