اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک مذاکراتی ٹیم کو دے دیا گیا، حکمت عملی طے کر لی گئی، کون کون شامل؟

اسلام آباد(پی این آئی)اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک مذاکراتی ٹیم کو دے دیا گیا، حکمت عملی طے کر لی گئی، کون کون شامل؟وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی اجلاس ہوا، جس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل

پارٹی (بی این پی) سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کیےجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی بی این پی سے ملاقات کرے گی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔کور کمیٹی اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اتحادیوں کو ناراض نہیں کیا جائے گا، جبکہ پرویزخٹک، شبلی فراز، اسدعمر اور شفقت محمود نے بی این پی کے مطالبات پر بریفنگ دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں کورونا صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے، وزیراعظم نے وزراء اور عوامی نمائندوں کو کورونا ریلیف امور کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزراء اور نمائندے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کا خود جا کر معائنہ کریں، عوام کو ایس اوپیز پر عمل درآمد کی زیادہ تاکید کی جائے۔عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزراء اور نمائندے ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر ایس اوپیز پر عمل درآمد کروائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا، وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کے خواہاں ہیں۔اجلاس میں وزیر اعظم کو دی گئی بر یفنگ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے منشور کے مطابق بلدیاتی انتخابی ڈھانچہ بنایا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close