اسلام آباد کے بعد راولپنڈی کے کون کونسے علاقے سیل کر دیئے گئے ؟مکمل لا ک ڈائون نافذ

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران سیل کیے گئے علاقوں میں پابندی کا اطلاق 30 جون

تک جاری رہے گا۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دودھ دہی اور گوشت کی دوکانیں صبح 7 سے شام 7تک کھلی رہیں گی جبکہ فارمسیز،لیبارٹری اور میڈیکل سٹور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔نوٹفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ راول ٹاؤن میں صادق آباد، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالا خان، قیوم آباد ، ری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اے اور سی بلاک میں بھی لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موری، غوثیہ چوک، ٹینچ بھاٹہ علامہ اقبال کالونی اور کچھ دیگر علاقے شامل ہے۔لاک ڈاؤن ے دوران علاقوں میں واقعہ بینکوں میں محدود اسٹاف کی اجازت ہوگی جبکہ بند علاقوں میں رہائش پذیر ضروری خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ان کے متعلقہ محکموں کی طرف سے جاری کیے گئے ڈیوٹی احکامات دکھانے پر اجازت ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے دوران علاقوں میں واقع بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور ز میں گروسری اور فارمیسی سیکشن میں محدود پیمانے پر لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ علاقوں میں قائم ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں راول ٹاؤن میں صادق آباد، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالا خان، قیوم آباد ، ری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اے اور سی بلاک شامل ہیں، اس کے علاوہ راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موری، غوثیہ چوک، ٹینچ بھاٹہ علامہ اقبال کالونی اور کچھ دیگر علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close