اسلام آباد (پی این آئی) اماراتی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے سات مزید فلائٹس کا شیڈیول جاری کردیا، 17جون سے 20جون کے درمیان اماراتی ائیرلائن کی متحدہ عرب امارات سے 7فلائٹس پاکستانیوں کو واپس لے کر ملک کے مختلف ائرپورٹس پر پہنچیں گی۔ دنیا کی سب سے بڑی اماراتی ائیرلائن 3 دن کے دوران سات فلائٹس
کے ذریعے پاکستانیوں وطن واپس لائے گی۔یہ فلائٹس کراچی، اسلام آباد اور ملتان کے ائیرپورٹس پر پہنچیں گی۔ ابھی تک 80ہزار پاکستانیوں کو پاکستان واپس لایا جاچکا ہے جبکہ 600 میتیں بھی بیرونِ ممالک سے پاکستان لائی گئی ہیں۔ اور اب حکومت نے مزید فلائٹس کے ذریعے بقی پاکستانیوں کو بھی واپس لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے 20 جون سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا، مختلف ممالک سے پاکستانی تارکین وطن کو واپس لانے کیلئے معمول کی فضائی پروازوں کی 25 فیصد پروازیں شروع ہوں گی، پہلے 6 ایئرپورٹس پر پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا تھا، اب کوئٹہ اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کو بھی کھول دیا گیا، نئی پالیسی کے تحت ہر ہفتے 40 سے 50 ہزار لوگ واپس آئیں گے، معمول کے مطابق پاکستان آنے والے تمام ایئرلائنز کو پروازوں کی اجازت ہو گی۔دوسری جانب پی آئی اے نے بیرون ممالک کیلئے 25 مزید پروازیں شیڈول میں شامل کر لیں ۔پی آئی اے نے 17اور 18جون تک کیلئے 25 پروازیں شیڈول میں شامل کردیں ۔سی اے اے نے پی آئی اے کو ریلیف پروازوں کی اجازت دے دی ہے اور حکومت نے 20 جون سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباسی بخاری نے کہاہے کہ خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی مشکلات کا شکار تھے، ان کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور ان کیلئے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 21 مارچ سے اب تک 80 ہزار پاکستانی واپس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں 40 ہزار پاکستانی بے روزگار ہوئے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گذشتہ 18 ماہ میں 9 لاکھ 70 ہزار پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے بھیجے ہیں جو بڑی کامیابی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں