وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نے کورونا کیسز پر کیا اثر ڈالا، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفاعت کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی):وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نے کورونا کیسز پر کیا اثر ڈالا، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفاعت کا انکشاف، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ثمرات برآمد ہونا شروع ہوگئے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبا کے جن دو علاقوں کو سیل کیا گیا تھا وہاں کورونا وائرس کیسز 90 فیصد کم ہوگئے۔رپورٹ کے

مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفاعت نے میڈیا کو بتایا کہ ’سیکٹر جی-9 میں تقریباً 100 کیسز روزانہ رپورٹ ہورہے تھے لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے سے کیسز کی تعدا د8-9 کیسز روزانہ تک گر گئی‘۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف لاک ڈاؤن کا فائدہ ہے جس کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا تھا‘۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کو لاک ڈاؤن کے زیر اثر علاقے میں غیر ضروری طور پر اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور اس مہلک وائرس کی انسان سے انسان منتقلی کا امکان روکنے کے لیے نقل وحرکت کو بھی روکا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں