بھارت نے کنٹرول لائن پر خون خرابہ کر دیا، بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے معصوم شہریوں کی جانیں لے لیں

راولپنڈی(پی این آئی)بھارت نے کنٹرول لائن پر خون خرابہ کر دیا، بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے معصوم شہریوں کی جانیں لے لیں۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 4 شہری

شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ شہادت پانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہری گاؤں رتہ جبار اور لیوانا کیتر کے رہائشی تھے۔ انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close