پاک فوج ڈٹ گئی ، بھارت کیخلاف بڑا اعلان کر دیا ،آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اہم فیصلے

راولپنڈی (پی این آئی) خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی اندرونی اور

بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کونفرنس میں دوٹوک موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظمیوں کی کھلے عام حمایت کو بے نقاب کیا جاتا رہے گا۔کانفرنس میں افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مغربی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور اسی دوران قومی اداروں کے ذریعہ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ بھارتی جارحانہ عزائم کا بھی جائرہ لیا گیا۔کور کمانڈرز نے ملک میں پرتشدد واقعات میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظمیوں کی کھلم کھلا حمایت اور معصوم کشمیریوں اور مسلمانوں پر ظلم وتشدد کو بے نقاب کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں کورونا وبا کے خلاف حکومتی اقدامات میں پاک فوج کے تعاون اور ٹڈی دل کے حملوں کے خلاف آپریشن اور انسداد پولیو مہم پر بھی غور کیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پاک فوج ان تمام آپریشنز میں حکومت کو تعاون فراہم کرتی رہے گی، کورونا وبا کے خلاف ایک قومی سوچ کے ساتھ ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے، ہر شخص کو احتیاطی تدابیر اور اصولوں پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں انھیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں