پشاور(پی این آئی):سعودی عرب اور مارات سے واپسی جاری، پشاورائر پورٹ پر 24 گھنٹے میں 4 پروازوں سے ایک ہزار سے زائد پاکستانی پہنچے، بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک سے
پاکستانیوں کو پشاور پہنچایا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خصوصی پرواز کے ذریعے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا، پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ پشاورایئر پورٹ پر 24گھنٹے میں 4پروازوں سے ایک ہزار سے زائد پاکستانی پہنچے، اور یہ سلسلہ جاری ہے۔مختلف ممالک میں پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی تک خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن واپس پہنچانے کے لیے فلائٹ آپریشن جاری ہے، متعدد خصوصی پروازیں اب تک مختلف ممالک میں پھنسے 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکی ہے۔ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام مسافروں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں، ٹیسٹ کلیئر آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں