پنجاب حکومت نے کورونا کے لیے موثر دوا ڈیکسا میتھا سون کے استعمال کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ جاری

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے کورونا کے لیے موثر دوا ڈیکسا میتھا سون کے استعمال کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ جاری، پنجاب کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ڈیکسا میتھا سون کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں ڈیکسا میتھا سون انجکشن اور

گولیوں کی فروخت اور ترسیل کا لائحہ عمل واضح کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈیکسا میتھا سون ادویات کی باآسانی دستیابی کے لیے سپلائی کی مکمل مانیٹرینگ کی جائے گی اور اس حوالے سے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق حالیہ تحقیق کے مطابق ڈیکسا میتھاسون دوا کورونا کی مرض کے علاج میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ سیکرٹری صحت ۔کیپٹن(ر)عثمان یونس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈیکسامیتھاسون کی باآسانی اور وافر مقدار میں دستیابی کے لیے لازمی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ’تمام اضلاع کے ڈرگ کنڑولر،ڈپٹی ڈرگ کنڑولر اور انسپکٹر پر مشتمل ٹیم متعلقہ ضلع میں دوا کی تقسیم کی نگرانی کرے گی۔‘ سیکرٹری صحت کے مطابق ڈاکٹر کے تحریری نسخے کے بغیر کسی کو ڈیکسا میتھا سون انجکشن یا گولیاں ہرگز نہیں دی جائیں گی۔ذخیرہ اندوزوں اور نا جائزمنافع خوروں سے بچنے کے لیے ڈیکسامیتھاسون ادویات کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی قیمت سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔

close