سول ہسپتال کراچی کی کورونا لیب پر دباؤ بڑھ گیا، 3 روز کے لیے نئے سیمپل لینا بند

کراچی (پی این آئی)سول ہسپتال کراچی کی کورونا لیب پر دباؤ بڑھ گیا، 3 روز کے لیے نئے سیمپل لینا بند، کراچی کے سول اسپتال کی کورونا ٹیسٹنگ لیب ٹیسٹ کے دباؤ کے باعث 3 روز کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق اسپتال کی کورونا لیبارٹری پر ضرورت سے زیادہ

بوجھ پڑ گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں سیمپلز کے نتائج مریضوں کو دینا باقی ہیں، لیبارٹری میں ہوئی پچھلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس میں تاخیر ہو رہی تھی۔ایم ایس سول اسپتال نے مزید بتایا ہے کہ کام کے دباؤ کے باعث لیب کو 3 روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ 2 روز میں لیبارٹری انتظامیہ مسائل حل کر لے گی، جس کے بعد پیر کے روز سے لیبارٹری میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close