پاکستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلائو، کل کیسز کی تعداد 9لاکھ تک جائیگی، نیویارک ٹائمزکی خوفناک رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر پر خوفناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔نیویارک ٹائمز نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر چونکا دینے والی رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے ایک ماہ بعد اسپتال مریضوں سے بھر

گئے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایک لاکھ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق جولائی اور اگست میں کیسز 9 لاکھ تک بڑھنے کا امکان ہے۔نیو یارک ٹائمز نے کورونا سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی شرح کو بھی تشویش ناک قرار دے دیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 805 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 14 جون کو کیسز کی تعداد 5 ہزار 248 تھی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25 ہزار 15 ٹیسٹ کئے گئے۔اب تک پورے ملک میں اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 56 ہزار 390 ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص 1 ہزار 400 وینٹیلیٹرز میں سے 482 وینٹیلیٹرز پر مریضوں کو رکھا گیا ہے۔اس وقت ملک بھر میں کل ایکٹو کیسز کی تعداد89 ہزار 692 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس تعداد میں 4 ہزار 443 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ابھی تک ملک بھر سے کل 1 لاکھ 48 ہزار 921 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 663، بلوچستان میں 8 ہزار 327،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 143، اسلام آباد میں 8 ہزار 857 ، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار 472، پنجاب میں 55 ہزار 878 کیسز اور سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 55 ہزار 581 ہے۔ اب تک اس بیماری سے کل 2 ہزار 839 اموات ہو چکی ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 111 اموات کا اضافہ ہوا۔سندھ میں 853، پنجاب میں 1 ہزار 81، خیبرپختونخوا میں 707، اسلام آباد میں 83، بلوچستان میں 85،گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں اب تک 13 اموات ہو چکی ہیں۔کل 9 لاکھ 22 ہزار 665 کورونا کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے 820 مختص ہسپتالوں میں 8 ہزار 431 مریض داخل ہیں۔

close