مشکل وقت میں اچھی خبریں، وہ صوبہ جس میں کورونا وائرس کو شکست دینے والو ں کی تعداد مریضوں سے زیادہ ہو گئی

کراچی (پی این آئی) سندھ میں کورونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد بیماروں سے بڑھ گئی۔پیر کو صوبے میں 2 ہزار 417 افراد صحتیاب ہوئے۔جس کے بعد سندھ میں نہ صرف کورونا کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح 47.6 سے بڑھ کر 50.5 فیصد پر چلی گئی بلکہ صحت مند مریضوں کا تناسب بھی

بیماروں سے زیادہ ہوگیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں اس وقت تک 55 ہزار580افراد کورونا وائرس سے متا ثر ہو چکے ہیں۔جن میں سے 853 جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 26 ہزار 705 تاحال متاثر ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ بیماروں سے صحت یاب افراد بازی لے گئے ہیں اور ان کی تعداد 28 ہزار 23 ہوگئی ہے۔09 جون کو ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ بڑی تعداد میں مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 750 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔مجموعی طور پر سندھ میں 19 ہزار800 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔جو لوگ خود کو آئسولیٹ کر رہے ہیں اور زیادہ آرام کر رہے ہیں، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔مرتضی وہاب نے سندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا کہ خدارا ماسک کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔قبل ازیں 05 جون کو شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا سے صحت یاب افراد پنجاب سے بھی دگنا ہو گئے ہیں۔سندھ میں بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس کو شکست دینے لگے ہیں۔سندھ میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 16 ہزار 782 ہو گئی ہے۔جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 7806 ہے۔یعنی سندھ میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد پنجاب سے ڈبل ہے۔پنجاب میں کچھ روز قبل کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد سندھ سے دو گنا تھی لیکن اچانک سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی ہے اور پنجاب میں سست روی کا شکار ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں