حکومت کا بڑا فیصلہ، بھارتی فوج کیخلاف کارروائی کیلئے پاک فوج کو فری ہینڈ دیدیا گیا، پاکستان آرمی بھارت کو منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے تیار

لاہور (پی این آئی)حکومت کا بڑا فیصلہ، بھارتی فوج کیخلاف کارروائی کیلئے پاک فوج کو فری ہینڈ دیدیا گیا، پاکستان آرمی بھارت کو منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے تیار، سول و عسکری قیادت تمام خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے

مطابق سینئر صحافی و اینکر صابر شاکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کیلئے بھارت کے ناپاک عزائم سے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت بخوبی آگاہ ہے۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ملک کی سول و عسکری قیادت تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر عسکری قیادت کو فری ہینڈ دے چکے ہیں۔ وزیراعظم نے عسکری قیادت کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے، تو اسے بھرپور جواب دینے کیلئے فری ہینڈ دیا جاتا ہے۔گزشتہ برس فروری کے ماہ میں پاک بھارت فضائی جھڑپوں کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔گزشتہ برس ہی بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور دھمکیوں کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سینئر صحافی کی جانب سےدعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی سرحد کیساتھ راجھستان سیکٹر میں بھارتی فوج کی غیر معمولی موومنٹ کی اطلاعات ملی ہیں۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت بری طرح بوکھلا چکا ہے۔ چینی فوج کے ہاتھوں لداخ میں مار کھانے اور پھر ایک چھوٹے سے ملک نیپال کی جانب سے بھی آنکھیں دکھائے جانے کے بعد بھارت شدید اندرونی دباو کا شکار ہے۔اس صورتحال میں بھارت سرحد پر پاکستان کیساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اور کوئی جھوٹی کہانی تراش کر اپنی عوام کو بے وقوف بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان کی اعلی سول و عسکری قیادت اس تمام صورتحال سے آگاہ ہے اور پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے، بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاع کرنے کیلئے پاک فضائیہ الرٹ پر ہے۔بھارت کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے بعد آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس میں کئی اہم امور زیر غور آئے۔ عسکری قیادت تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ صابر شاکر کہتے ہیں کہ بھارت کو واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں گزشتہ برس فروری میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے جواب کو ضرور یاد رکھے۔

close