وہ اہم شہر جہاں مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکہا ہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ’ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی (یعنی ٹریک، ٹریک اور قرنطیہ) کے تحت دو لاکھ کی آبادی والے مظفرآباد میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔‘آزادکشمیر میں اس

وقت کورونا کے 647 متاثرین موجود ہیں جن میں سے صرف مظفرآباد میں کووڈ سے 296 افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملکی دارالحکومت اسلام آباد کے دو سیکٹر، جن کی کل آبادی 50 ہزار ہے، میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ جبکہ پورے ملک میں ایسے 1200 مقامات ہیں جہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دفاتر، صنعتوں، ٹرانسپورٹ، بازاروں اور دکانوں میں حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10557 مقامات پر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی ہوئی۔ 1252 سے زیادہ بازار، 12 صنعتیں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 1148 افراد کو متنبہ کیا گیا، ان پر جرمانے عائد کیے گئے یا ان کے کاروبار سیل کیے گئے۔‘بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں 16، گلگت بلتستان میں 28، خیبرپختونخوا میں 222، پنجاب میں 801 اور اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 801 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close