کورونا کے مریض کے علاج کیلئے ایکٹمرا انجیکشن کا استعمال۔۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نےاجازت دیدی

لاہور (پی این آئی) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھرکے نجی ہسپتالوں کو کلینیکل ٹرائلز کے لیے کنٹرول ریٹ پر ٹوسیلیزوماب (ایکٹمرا)انجیکشن کے حصول اور استعمال کو منظم کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جاری کر دہ مراسلہ کے مطابق وہ ہسپتال،جہاں پر ایچ ڈی یو میں پانچ یا اس سے زائد بستر کووڈ19کے

مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور مریضوں کا علاج بھی کر رہے ہیں، وہ یہ انجیکشن کمپنی سے خرید سکتے ہیں۔اس کے لیے ضروری ہے کی ہسپتال کی دو رکنی کمیٹی کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے وضع کر دہ طریقہ کار کے تحت مریض کا معائنہ کر نے کے بعد انجیکشن کے استعمال کی اجازت دے گی اور کمپنی کو مریض کے کوائف اور انجیکشن کی فراہمی کا پروفارما بھیجے گی۔ ہسپتال انتظامیہ انجیکشن کی خریداری اوراستعمال کا ریکارڈپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بروقت ارسال کر نے کے علاوہ اپنے پاس محفوظ بھی رکھنے کی پابندہوگی۔ کمپنی کنٹرول ریٹ پرانجیکشن ہسپتال کو فراہم کرے گی۔مریض کا معالج انجیکشن کی تفصیلات اوراپنے مریض پراس کے استعمال کی ویڈیو ریکارڈنگ کروائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں