وزیراعظم عمران خان کو غریبوں کا سب سے بڑا ہمدرد قرار دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریبوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔وزیر قانون پنجاب کا

کہنا تھا کہ عید پر لاپرواہی کے نتیجے میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے،جتنی احتیاط کریں گے اتنی جلدی کرونا پر قابو پائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں راجہ بشارت نے کہا کہ جیسے لاک ڈاون میں نرمی ہوتی جائی گی، سہولتیں بحال ہوتی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریبوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایس او پیز کے حوالے سے ابھی لوگوں کوآگاہی دیں گے،ابھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی حکمت عملی نہیں بنائی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ہمیں سختی کرنی پڑےگی،عوامی مقام پر کسی کو بھی ماسک کے بغیر جانے نہیں دینا،جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہ علاقہ بند کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close