کورونا وائرس خوفناک حد تک بےقابو ہو گیا، رواں ہفتے سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے والے ممالک میں پاکستان کونسے نمبر پر آگیا؟ تشویشناک خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس خوفناک حد تک بےقابو ہو گیا، رواں ہفتے سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے والے ممالک میں پاکستان کونسے نمبر پر آگیا؟ تشویشناک خبرآگئی۔۔۔ پاکستان رواں ہفتے دنیا میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کرنے والے ممالک میں ساتویں نمبرپر آگیا، پاکستان میں کم ٹیسٹنگ کے باوجود روزانہ کے

اعداد و شمار آبادی کے حساب سے برطانیہ کے تقریباً برابر اور جرمنی سی6 گنا زیادہ ہوگئے ہیں۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں ہفتے سرکاری سطح پر دنیا میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کرنے والے ممالک میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کا نمبر بالترتیب تیسرا، ساتواں اور دسواں رہا۔جبکہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اصل صورتحال اس سے بھی بدتر ہوسکتی ہے کیونکہ خطے میں ٹیسٹنگ کی شرح اب بھی انتہائی کم ہے۔امریکی میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹیسٹنگ کی شرح امریکا کے مقابلے میں بیسواں حصہ ہے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ 50 ہزار کیسز ہیں جو سرکاری تعداد سے 12 گنا زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی کل تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو چکی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 81 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 29 ہزار 546 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6825 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔

close