کورونا میں مبتلا شیخ رشید کی طبیعت سنبھل گئی، اب بہتر ہوں، دعا کرتے رہیں، ہسپتال سے پیغام جاری کر دیا

راولپنڈی(پی این آئی)کورونا میں مبتلا شیخ رشید کی طبیعت سنبھل گئی، اب بہتر ہوں، دعا کرتے رہیں، ہسپتال سے پیغام جاری کر دیا، عالمی وبا کورونا کا شکار وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا طبیعت کے حوالے سے جاری بیان میں کہنا ہے الحمدللّٰہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، میری جلد صحتیابی

کے لیے دعائیں کرنے والوں کا بہت شکر گزارہوں۔وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی، گزشتہ رات طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر انہیں ایم ایچ راولپنڈی میں داخل کر لیا گیا تھا۔انہوں نے عوام سے کورونا کو سنجدہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close