ملک بھر میں صرف گیارہ دنوں میں کورونا وائرس کے کتنے مریض منظر عام پر آگئے ؟ تشویشناک تفصیلات جاری

اسلام آباد(پی این آئی) جون کا پہلا عشرہ بشمول گیارہواں دن پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے خوفناک حد تک تکلیف دہ ثابت ہوا ہے یکم جون سے11جون تک ملک بھر میں 52ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے۔انہی دنوں میں 900پاکستانی جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس فروری میں سامنے آیا جس کے بعد ملک میں سست روی سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھی تاہم مئی اور جون میں ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا اور جون کا مہینہ کیسز کے حوالے سے انتہائی خطرناک ثابت ہوا۔سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس میجر مشتاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے آج ایک روز میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز سامنے آ گئے ہیں جس نے ہر کسی کے ہو ش ہی اڑا کر رکھ دیئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 28 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 6 ہزار 397 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جو کہ ایک روز میں سامنے آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 107 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جوکہ ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 2463 پر جا پہنچی ہے ۔تاہم 40ہزار 247 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 47 ہزار 382 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 46 ہزار 828 ، خیبر پختون خواہ میں 15 ہزار 787 ، بلوچستان میں 7 ہزار 673، اسلام آباد میں 6 ہزار 699، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30 اور آزاد کشمیر میں 534 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث اب تک 2463 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں پنجاب میں 890 ، سندھ میں 776، کے پی کے میں 632، بلوچستان میں 75 ، اسلام آباد میں 65 ، گلگت بلتستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں 10 افراد وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

close